نئے ٹیکسز کے ذریعے عوام کا کچومر نکال دیا گیا:ہشام الٰہی ظہیر

نئے ٹیکسز کے ذریعے عوام کا کچومر نکال دیا گیا:ہشام الٰہی ظہیر

لاہور(سیاسی نمائندہ)جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدر علامہ ہشام الہٰی ظہیر نے کہا آئی ایم ایف کے ساتھ ملکر بجٹ بنانا پاکستان اور اس کی خود مختاری کے ساتھ کھلواڑ ہے۔۔۔

نئے بجٹ سے مہنگائی کا طوفان آئے گا، عام آدمی کو ریلیف دینے کے بجائے نئے ٹیکسز کے ذریعے عوام کا کچومر نکال دیا،مہنگائی اور بجلی و گیس کے ظالمانہ بلوں کے خلاف عوام کو سڑکوں پر نکلنا ہوگااور ظالم حکمرانوں کے خلاف اپنے حقوق کے حصول کے لئے صدائے احتجاج بلند کرنا ہوگی۔پاکستان ایک خود مختار آزاد ریاست ہے ،وطن عزیز کے اندرونی معاملات میں بیرونی مداخلت کسی صورت قابل قبول نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جماعتی ذمہ داروں و دیگر رہنماؤں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرعلامہ احسان الہٰی ظہیر شہید کے ساتھی قاضی عبد القدیر خاموش سمیت امیر معاویہ، حافظ عبد الغفار ،حاجی ریاض احمد، حکیم شفیق الرحمن، قاری شفیق الرحمن ربانی،میاں عبد المنعم ظہیر، عطا الرحمن ثاقب، عزیز الرحمن عزیز، قاری محمد ساجد معاویہ، حافظ حمزہ اکبر، حافظ سہیل انجم، قاری مختار آصف، قاری نصراللہ ناصر، شہادت علی، حافظ عابد، قاری صابر لقمان، حافظ محمد حنیف، علی رضا، عبد الرحمن سلفی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں