پنجاب کے 6اضلاع میں انسداد پولیو مہم آج سے شروع

پنجاب کے 6اضلاع میں انسداد پولیو مہم آج سے شروع

لاہور (ہیلتھ رپورٹر) پنجاب کے 6 اضلاع میں انسداد پولیو مہم آج یکم جولائی (پیر) سے شروع ہوگی۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق پولیو مہم لاہور، راولپنڈی، بہاولپور، لودھراں، مظفر گڑھ اور گوجرانوالہ میں ہوگی۔مثبت ماحولیاتی نمونوں کے بعد گوجرانوالہ کو مہم میں شامل کیا گیا ہے ۔لاہور اور راولپنڈی میں انسداد پولیو مہم 7روزہ جبکہ دیگر اضلاع میں 5 روزہ ہوگی۔ترجمان نے مزید بتایا کہ پولیو مہم کے دوران 50لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے جبکہ پولیو ٹیموں میں حکومتی اہلکاروں کا تناسب بڑھایا جائے گا۔علاوہ ازیں حفاظتی ٹیکوں سے محروم بچوں کا ڈیٹا بھی فوری سسٹم میں درج کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں