رنجیت سنگھ کی برسی :بھارتی سکھ یاتری واپس بھارت روانہ

رنجیت سنگھ کی برسی :بھارتی سکھ یاتری واپس بھارت روانہ

لاہور(سپیشل رپورٹر)مہاراجہ رنجیت سنگھ کی 185 ویں برسی کی رسومات کے سلسلے میں پاکستان میں آئے بھارتی سکھ یاتری 10 روزہ یاترا مکمل ہونے کے بعد واہگہ بارڈر کے راستے بھارت روانہ ہوگئے۔

سکھ یاتریوں کو سخت سکیورٹی میں واہگہ بارڈر پہنچایا گیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز، پاکستان سکھ گورودوارہ پر بندھک کمیٹی کے ممبران ودیگر نے سکھ یاتریوں کو الوداع کیا۔ اس موقع پر سکھ جتھ لیڈر نے پاکستان کی جانب سے ملنے والی محبت اور احترام کو اپنا سرمایہ قراردیا۔سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہمیں بہت پیار ملا، مہمان نوازی عمر بھر فراموش نہیں کر سکتے۔ انہوں نے شاندار انتظامات پر حکومت پاکستان اور گورودوارہ پربندھک کمیٹی کا شکریہ ادا کیا۔ جتھ میں موجود دیگر یا تریوں نے کہا کہ ہمیں یہاں آ کر اپنے گھر جیسا محسوس ہو رہا ہے، ہماری مہمان نوازی کے لیے بہترین اقدامات کیے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں