حکومت نے 100 دنوں میں تاریخ ساز اقدامات کئے:شافع حسین

حکومت نے 100 دنوں میں تاریخ  ساز اقدامات کئے:شافع حسین

لاہور(سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین سے کوٹ بیلہ گجرات سے تعلق رکھنے والے پاکستان مسلم لیگ کے پارٹی ورکرز نے ان کے آفس میں ملاقات کی۔۔۔

 جس میں عوام کو ریلیف کی فراہمی کے حکومتی اقدامات اور علاقے کے ترقیاتی مسائل پر بات چیت ہوئی۔ صوبائی وزیر نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت نے پہلے 100دنوں میں عوام کو ریلیف کی فراہمی کے تاریخ ساز اقدامات کئے، حکومت کی موثر حکمت عملی کے باعث مہنگائی 30 فیصد کی شرح سے کم ہوکر 11.8 فیصد پر آئی، مختصر ترین وقت میں آٹا، گھی، چکن، سبزیوں اور دیگر اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی ہوئی، عوام کو ریلیف کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہے گا، کاروباری اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے موثر اقدامات کئے گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں