دھوکہ دہی، مصنوعی مہنگائی، 3 ملوں کو 3 لاکھ جرمانہ

دھوکہ دہی، مصنوعی مہنگائی، 3 ملوں کو 3 لاکھ جرمانہ

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)صوبائی دارالحکومت میں دھوکہ دہی اور مصنوعی مہنگائی میں ملوث 3 ملز کیخلاف کارروائی کی گئی،قوانین کی خلاف ورزیوں پر 3 لاکھ کے جرمانے عائد،1 کا لائسنس معطل کردیا۔

صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین کا کہنا ہے کہ صوبائی ریکارڈ میں ردوبدل اور پرانے تھیلوں پر نئی قیمت کی لیبلنگ پائی گئی۔آٹا تھیلوں پر تاریخ اجرا کی لیبلنگ نہ کرنے پر بھی کارروائی کی۔بوگس ریکارڈ کی فراہمی اور آٹے کی پروڈکشن تناسب سے کم پائی گئی۔ صوبہ بھر میں مجموعی طور پر 647 فلور ملز، آٹا ڈیلرز اور ریٹیل شاپس کی چیکنگ کی گئی۔ملتان ڈویژن میں 108،ڈی جی خان 86 اوربہاولپور میں 56 پوائنٹس چیک کیے گئے۔ راولپنڈی ڈویژن میں 82، گجرات 65، سرگودھا 73 اور گوجرانوالہ میں 52 مقامات چیک کیے گئے ،فیصل آباد 65، لاہور 32 اور ساہیوال میں 28 پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی۔ سازگار حالات میں آٹے کی مصنوعی قلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کرنے والوں کیخلاف مسلسل کریک ڈاؤن سے قیمتوں میں کمی آئی۔ محکمہ خوراک مسلسل فیلڈ آپریشن میں مصروف ہے۔ عام مارکیٹ میں آٹے کی سپلائی بڑھنے سے عام آدمی کو ریلیف ملے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں