چنیوٹ :مہنگائی اور ٹیکسوں کی بھرمار کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

چنیوٹ :مہنگائی اور ٹیکسوں کی بھرمار کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے بڑھتی مہنگائی ، بجلی اور گیس کے بلوں میں ٹیکسوں کی بھرمار کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

، ختم نبوت چوک چنیوٹ میں مظاہرین نے پلے کارڈز اوربینرز اٹھا کر حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ حافظ عبد الرؤف ، نائب صدر چوہدری عبد الرشید گجر، سیکرٹری انفارمیشن عمران جٹ، محسن بشیر گجر، مولانا عمر فاروق انجم اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ، ٹیکس گردی کے ذریعے عوام کو زندہ درگور کیا جارہا ، لاکھوں نوجوان معاشی بدحالی، مہنگائی اورغربت سے تنگ آکر ملک چھوڑ کربیرون ملک جاچکے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اگرحکومت نے عوام کو ریلیف نہ دیا تو احتجاجی مظاہروں کا دائرہ کار ملک بھر میں وسیع کردینگے ، حکومت عوامی ردعمل کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہو جائے ۔حکومت ٹیکس گردی ختم کرے اور عوا م کو ریلیف فراہم کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں