سٹی ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن یونٹ کی جانب سے آگاہی مہم

سٹی ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن یونٹ کی جانب سے آگاہی مہم

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن یونٹ کی جانب سے ٹریفک آگاہی مہم جاری ہے ۔

چیف ٹریفک آفیسر مقصود احمد لون کی ہدایت پر انچارج ایجوکیشن یونٹ انسپکٹر ارم ناز نے ایئر پورٹ پر سکیورٹی فورس کے لئے ٹریفک آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا ٹریفک آگاہی سیمینار میں کثیر تعداد میں شرکاء موجود تھے ۔ٹریفک قوانین بارے آگاہی کے سلسلہ میں بھی بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں ٹریفک آگاہی کے لئے تعلیمی اداروں کے علاوہ دیگر اداروں اور عوامی مقامات پر بھی لیکچرز دیئے جارہے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں