دیرینہ عوامی مسائل حل کرنا ترجیح :ڈپٹی کمشنر ٹو بہ ٹیک سنگھ

 دیرینہ عوامی مسائل حل کرنا ترجیح :ڈپٹی کمشنر ٹو بہ ٹیک سنگھ

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر ٹو بہ ٹیک سنگھ نعیم سندھو نے اپنے دفتر کے سبزہ زار میں کھلی کچہری کا اہتمام کیا۔

 اور فردا فردا درجنوں سائلین کے مسائل سن کر حل کیلئے متعلقہ حکام کو موقع پر احکامات جاری کئے ، اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے تمام صوبائی محکموں کے سربراہان بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو نے کہا کہ عوام کے دیرینہ مسائل کو بروقت حل کرنا ترجیح ہے ، کھلی کچہری کا مقصد ایک ہی چھت تلے تمام سائلین کی شکایات سن کر موقع پر ازالہ کرنا ہے ، متعلقہ محکموں کے افسران سائلین کے مسائل کو فوری حل کریں۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ سائلین کے مسائل کو حل کرنے میں تاخیری حربے اختیار کرنیوالے افسران و ملازمین ہر گز برداشت نہیں کئے جائیں گے ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)عباس ذوالقرنین ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)ذیشان لبھا مسیح، اسسٹنٹ کمشنر عمار انور ، چیف آفیسر ضلع کونسل و بلدیہ، سی ای او صحت و تعلم، ڈسٹرکٹ آفیسرز سول ڈیفنس، پاپولیشن، انفارمیشن، ڈی ڈی او زراعت، کالجز، سیکرٹری آر ٹی اے ، تحصیلدار و ریونیو کے ماتحت عملہ سمیت دیگر محکموں کے افسران اور سائلین کی کثیر تعداد موجود تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں