وزیراعظم سے آذربائیجان کے صدر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

معزز مہمان نے پرتپاک استقبال پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا، آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی شکر پڑیاں آمد، قومی یادگار پر حاضری دی اور پھول چڑھائے، پاک فوج کے دستے نے آذربائیجان کے صدر کو سلامی پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں: آذربائیجان کے صدرالہام علیوف 2روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی مہمان صدر کے ہمراہ تھے، صدر الہام علیوف وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی دعوت پر پاکستان کا دورہ کررہے ہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں