مشیرصحت پنجاب کے ہسپتالوں کے دورے ،ادویات نہ ہونے پر برہم

مشیرصحت پنجاب کے ہسپتالوں کے دورے ،ادویات نہ ہونے پر برہم

میانوالی (نامہ نگار ،ڈسٹرکٹ رپورٹر )مشیر صحت پنجاب میجر جنرل (ر)ڈاکٹر اظہر محمود کیانی کی زیرِ صدارت ڈی ایچ ڈی سی ہال میں محکمہ صحت کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

 اجلاس میں مشیر صحت پنجاب کو سی ای او ہیلتھ/ ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال کے جملہ شعبہ جات،گذشتہ چھ ماہ کی کارگردگی مریضوں کو فراہم کر دہ طبی سہولیات،ہیومن ریسورسز اور کُل تخمینہ جات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ اظہر محمود کیانی نے کوالٹی بورڈ کے افسران کو ہدایت کی کہ جعلی اور غیر معیار ادویات فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔ دریں اثنا مشیر صحت پنجاب نے مدر اینڈ چائلڈ اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال میانوالی کا تفصیلی دورہ کیا۔ ایمرجنسی، او پی ڈی، میڈیکل، سرجیکل، گائنی، سی سی یو، تھیلسمیا وارڈز، برن یونٹ، فارمیسی،آپریشن تھیٹر، لیبارٹری، سمیت جملہ شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ مریضوں سے علاج معالجہ کی سہولیات سے متعلق دریافت کیا اور ان کی عیادت کی ۔ مشیر صحت نے مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال میں ایک مریض کو سرکاری دوائی نہ ملنے اور سٹور میں موجود ادویات کی بروقت سمپلنگ نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا متعلقہ ٹھیکدار کو موقع پر طلب کیا اور ایم ایس کو ہدایت کی کہ تمام مریضوں کو سرکاری ادویات فراہم کی جائیں اور سٹور میں موجود ادویات کی فوری سمپلنگ کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال میں موجود سیکیورٹی کنٹرول روم کا معائنہ کیا اور سیکیورٹی عملہ کو سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ہسپتال کی کڑی نگرانی کرنے جبکہ آئی ڈیپ حکام کو ہسپتال کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں