کمشنر اور آرپی او کا میانوالی کا دورہ،جلوسوں کے روٹس کا معائنہ

کمشنر اور آرپی او کا میانوالی کا دورہ،جلوسوں کے روٹس کا معائنہ

میانوالی (نامہ نگار،ڈسٹرکٹ رپورٹر)کمشنر سرگود ھا ڈویژن محمد اجمل بھٹی اور آر پی او شارق کمال صدیقی کا میانوالی کا دورہ۔میانوالی شہر میں جلو سوں کے روٹس کا تفصیلی معائنہ کیا۔۔۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ، ڈی پی او مطیع اللہ خان، اسسٹنٹ کمشنر میانوالی نعمان محمود رانا اور میو نسپل کمیٹی اور متعلقہ محکموں کے افسران، جلوسوں و مجالس کے منتظمین بھی ان کے ہمرا ہ تھے ۔ کمشنر سرگودہا ڈویژن اور آر پی او نے بلو خیل روڈ گلی کلوریاں، محلہ ہا شم شاہ اما م بار گاہ قصرِ بتول میں جلوسوں ومجالس کے روٹس کا تفصیلی معائنہ کیا۔اس موقع پر کمشنر سرگودہا نے ڈپٹی کمشنر اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کوہدایت کی کہ جلوسوں اور مجالس کے روٹس پر صفائی ستھرائی، پیچ ورک اوردیگر انتظامات کو بر وقت یقینی بنا یا جا ئے آر پی او نے ڈی پی او اور پو لیس حکام کو جلو سوں و مجالس کی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنا نے کی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں