سیفٹی پروگرام بارے آگاہی مہم کا افتتاح، بائیک پارٹس تقسیم

 سیفٹی پروگرام بارے آگاہی مہم کا افتتاح، بائیک پارٹس تقسیم

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)کمشنر لاہور زید بن مقصود نے سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کے ہمراہ ڈ سیفٹی پروگرام کے تحت آگاہی مہم کا افتتاح کیا۔

افتتاحی مہم کے دوران موٹر سائیکل سوار شہریوں میں بائیک سائیڈ ویو مررز اور بائیک انڈیکیٹرز بھی تقسیم کیے گئے۔ کمشنر لاہور و سی ٹی او لاہور نے شہریوں میں ہیلمٹس بھی تقسیم کیے ۔ کمشنر نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری مہذب قوم کی پہچان ہے ۔ اس مہم کوآگے بڑھائیں گے ۔ تقریب میں موٹر بائیکرز کے لیے لین، سگنل پابندی کے لیے اینیمیٹڈ ویڈیو بھی آگاہی کا حصہ ہے ۔ یہ محض مہم نہیں بلکہ ٹریفک قوانین ایجوکیشن پروگرام کا پہلا مرحلہ ہے ۔ اس مہم کا اہم مقصد ٹریفک قوانین آگہی سے شہریوں کا تحفظ اور حادثات میں کمی ہے ۔ روڈ سیفٹی مہم ایک قابلِ تحسین کاوش ہے ۔ روڈ سیفٹی پروگرام اور ٹریفک قوانین آگاہی کے پروگرام کا دائرہ کار پورے شہر میں پھیلائیں گے۔ سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے کہا کہ شہری ٹریفک آگاہی مہم کا حصہ بنیں۔ ہیلمٹ کے استعمال سے ہیڈ انجریز میں واضع کمی آئے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں