موٹروے لنک کے لیے ملحقہ اراضی بیچنے والے زمینداروں کو ادائیگی نہ ہو سکی

موٹروے لنک کے  لیے  ملحقہ  اراضی  بیچنے  والے  زمینداروں  کو  ادائیگی  نہ  ہو  سکی

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)موٹروے لنک سے ملحقہ زمینوں کو فروخت کرنے والے زمینداروں کو ڈیڑھ سال گزرنے کے باوجود واجبات نہ مل سکے ۔۔

 زمینداروں کا انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ، زمینداروں نے الٹی میٹم دے دیا ہے کہ اگر ہمیں رقم ادا نہ کی گئی تو موٹروے لنک بند کر دیں گے ۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے ہم سے زمینیں خرید کر موٹر وے لنک بنایا ہے جبکہ ڈیڑھ سال گزر چکا ہے اور نوے فیصد زمینداروں کو ان کے واجبات ہی نہ مل سکے ہیں۔ ڈیڑھ سال سے طفل تسلیوں کے سوا کچھ نہیں دیا گیا ہر مرتبہ ایک نیا وعدہ کر دیا جاتا ہے ، موٹروے لنک بنائے جانے کے بعد دیگر زمینوں کو جانے والے راستے بند ہوگئے ،11سے زائد دیہاتوں کا سیوریج سسٹم بری طرح متاثر ہوکر رہ گیا ہے ،انہی زمینوں پر فصلوں کے ذریعے ہماری روزی روٹی چلتی تھی ،دوسری جانب ضلعی انتظامیہ حکام کا کہنا ہے کہ زمینداروں کے واجبات بہت جلد ادا کر دئیے جائیں گے اور دیگر مطالبات بھی ہر صورت حل ہونگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں