ایل پی جی سے بھرا ٹینکر پھالیہ کے قریب الٹ گیا ،لیکیج سے محفوظ

ایل پی جی سے بھرا ٹینکر پھالیہ  کے قریب الٹ گیا ،لیکیج سے محفوظ

پھالیہ (نامہ نگار)ایل پی جی سے بھرا ٹینکر پھالیہ کے نواحی گائوں سیرے کے قریب الٹ گیا،خوش قسمتی سے ٹینکر گیس لیکج سے محفوظ رہا ۔۔

حفاظتی اقدامات کے پیش نظر ریسکیو سمیت انتظامی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ۔ گزشتہ رات کراچی پورٹ سے کنجاہ سیم گیس پلانٹ پر ایل پی جی لیکر جانے والا ٹینکر پاور سٹیرنگ میں خرابی کے سبب بے قابو ہو کر سڑک کنارے 8 فٹ گہرائی میں الٹ گیا تاہم ٹینکر گیس لیکج سے محفوظ رہا۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں