محکمہ بلدیات نے وڈالہ روڈ ڈسکہ کی تعمیررکوادی

 محکمہ بلدیات نے وڈالہ روڈ ڈسکہ کی تعمیررکوادی

ڈسکہ(نامہ نگار )مسلم لیگ ن کی ممبر قومی اسمبلی سیدہ نوشین افتخارکی ذاتی کاوشوں سے وفاقی حکومت کے فنڈسے تعمیر ہونے والی وڈالہ روڈ ڈسکہ کلاں کو مسلم لیگ ن کے صوبائی محکمہ بلدیات نے رکوادیا۔۔

شہریوں کا اسسٹنٹ کمشنر آفس کے باہر شدید احتجاج، تفصیلات کے مطابق پل نہر بھروکی تا حیدری چوک تک وڈالہ روڈ ڈسکہ کلاں کی تعمیر کے لئے مسلم لیگی کارکنان کے پر زور اور دیرینہ مطالبہ پر ممبر قومی اسمبلی نوشین افتخار نے وڈالہ روڈ پر ٹف ٹائل لگوانے کے وفاقی حکومت سے فنڈز منظور کروا کر سڑک کی تعمیر شروع کرادی ،نیو کچہری مسجد سے گلہ لالہ احسان اﷲ انصاری روڈ پر ٹف ٹائل لگادی گئی بعد میں اسی ٹف ٹائل کو اکھاڑ کرصوبائی محکمہ کی جانب سے اتنی تعمیر شدہ سڑک میں سیوریج ڈال دیا گیا ،وفاقی بجٹ کی منظوری کے بعد اس سڑک کے بقیہ حصہ کی تعمیر کے لئے کھدائی کا کام شروع کردیا گیا ،کام جاری تھا کہ مقامی انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی ڈسکہ کی جانب سے اس کام کو رکوادیا گیا ،سڑک کی تعمیر رکنے کے بعد وڈالہ روڈ کے باسیوں نے ن لیگی رہنماؤں لالہ احسان اﷲ انصاری،توحید اقبال بٹ و دیگرشہریوں کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر آفس کے سامنے شدید احتجاج کیا، شرکاء نے پلے کارڈ ز اٹھا رکھے تھے لالہ احسان ااﷲ انصاری نے میڈیا کو بتایا کہ ن لیگ کی وفاقی حکومت نے فنڈ جاری کئے اور ن لیگ کی صوبائی حکومت اور انتظامیہ نے کام رکوادیا جو کہ سمجھ سے باہر ہے ،ہمارا حق ہمیں دیا جائے ۔ اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ انور علی کانجو نے انہیں اس مسئلہ کو فوری حل کرنے اور جلد سڑک کی تعمیر کی یقین دہانی پر شرکا منتشر ہو گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں