چینی باشندوں کی سکیورٹی بارے اجلاس

چینی باشندوں کی  سکیورٹی بارے اجلاس

لاہور (کر ائم رپو رٹر) ایس پی سکیورٹی عبدالوہاب کی زیر صدارت پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں چائنیز سکیورٹی کے حوالے سے اجلاس ہوا۔

انہوں نے کہا چائنیز فوکل پرسنزموومنٹ ، رہائش گاہوں، ورکنگ ایریازکی مکمل معلومات سکیورٹی برانچ سے شیئر کرنے کے پابند ہیں ۔علاوہ ازیں ڈپٹی چائنیز قونصل جنرل سا کی نے ایس پی یو ہیڈکوارٹر زمناواں کا دورہ کیا اور ڈی آئی جی ایس پی یو منتظر مہدی سے ملاقات کی۔ ڈی آئی جی نے کہا محرم الحرام کے موقع پر چائنیز کی موومنٹ ایس او پیز کے مطابق فول پروف سکیورٹی کے ساتھ جاری رہے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں