بیرون ملک جانے والے مسافروں کی امیگریشن کیلئے ‘‘ ای گیٹس’’ لگانے پر پیش رفت

بیرون ملک جانے والے  مسافروں کی امیگریشن کیلئے ‘‘  ای گیٹس’’ لگانے پر پیش رفت

لاہور(نیوز رپورٹر)سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستانی ائیرپورٹس پر بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لئے اہم فیصلہ کرلیا۔۔۔

 ملک کے بڑے ائیرپورٹس پر مسافروں کی جدید ترین امیگریشن کے لئے ‘‘ای گیٹس’’ لگانے پر پیش رفت شروع کر دی گئی۔ سی اے اے کے نوٹیفکیشن کے مطابق مسافروں کو پاسپورٹس ای گیٹس پر سکین کرنے ہونگے، جس سے وقت بچے گا۔ سول ایوی ایشن نے ٹینڈر جاری کردیا۔ پہلے مرحلے میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹس پر گیٹس نصب کئے جائینگے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں