سبطین خان سمیت دیگر کے خلاف ریفرنس میں بریت کی درخواستوں پر دلائل طلب

سبطین خان سمیت دیگر کے  خلاف ریفرنس میں بریت کی  درخواستوں پر دلائل طلب

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور کی احتساب عدالت نے سابق سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان سمیت دیگر کے خلاف ریفرنس کی سماعت کی۔

عدالت نے شریک ملزموں کی بریت کی درخواستوں پر دلائل طلب کرلئے۔ احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے ریفرنس پر سماعت کی، سبطین خان اوردیگر ملزموںنے حاضری مکمل کرائی، عدالت نے قرار دیا سپریم کورٹ نے نیب ریفرنس سے متعلق مزید کارروائی سے روک رکھا ہے جس کے باعث ملزموں کی بریت کی درخواستوں پر کارروائی نہیں ہوسکی۔ عدالت نے مزید کارروائی 20 اگست تک ملتوی کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں