گجرات پولیس میں 3 ارب کی کرپشن، افسروں کی بریت درخواست پر دلائل طلب

گجرات پولیس میں 3 ارب  کی کرپشن، افسروں کی بریت  درخواست پر دلائل طلب

لاہور(اپنے خبرنگار سے)احتساب عدالت نے گجرات پولیس میں 2 ارب 96 کروڑ روپے سے زائد کرپشن ریفرنس میں سابق سی ٹی او لاہور رائے اعجاز سمیت دیگر کیخلاف ریفرنس پر سماعت 22 اگست تک ملتوی کردی۔

عدالت نے ملزمان پولیس افسروں کی بریت کی درخواست پر دلائل طلب کر لئے ۔احتساب عدالت کے جج قمر الزمان نے سماعت کی۔ سابق ڈی پی او رائے ضمیر کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں