پچھلے مالی سال میں قبضہ گروپوں سے 39ارب کی اراضی واگزار

پچھلے مالی سال میں قبضہ گروپوں  سے 39ارب کی اراضی واگزار

لاہور(کامرس رپورٹر)مالی سال 24 -2023 میں متروکہ وقف املاک بورڈ کی آمدن 1305ملین کے خاطر خواہ اضافہ کے ساتھ 4725ملین تک جا پہنچی۔

قبضہ گروپوں کے خلاف کارروائی سے تقریباً 39 ارب روپے مالیت کی 6135 ایکٹر اراضی واگزار کرائی گئی ۔ننکانہ صاحب ، کراچی ،پاکپتن ،مہنت درشن ،ساہیوال ، اوکاڑہ ،دیپالپور،حسن ابدال ،لاہور میں قبضہ گروپوں کے خلاف کامیا ب آپریشن کیے گئے اور بورڈ کی تقریباً 38 ارب روپے مالیت کی قیمتی پراپرٹی واگزار کرائی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں