میو ہسپتال کی تزئین و آرائش میں ناقص میٹریل کا استعمال

میو ہسپتال کی تزئین و آرائش میں ناقص میٹریل کا استعمال

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)میو ہسپتال کی تزئین و آرائش میں ناقص میٹریل کا استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ہسپتالوں کی ری ویمپنگ پر کئی سوالات کھڑے ہوگئے۔

میو ہسپتال انتظامیہ کے خط میں ہوش ربا انکشافات ہوئے ،اے ایم ایس (ایڈمن) کی جانب سے لکھے گئے دو خط سامنے آئے ہیں۔دوسری جانب میو، جناح اور سروسز ہسپتال میں آنکھوں کے آپریشن تھیٹرز ری ویمپنگ کے نام پر تاحال بند ہیں،جس کے باعث مریض نجی ہسپتالوں کا رخ کررہے ہیں۔ اے ایم ایس کے خط کا متن ہے کہ فوری طور پر ایمرجنسی کی تعمیر کا غیرجانبدار آڈٹ کر ایا جائے ، ایمرجنسی میں جگہ جگہ پانی کی لیکیج ہورہی ہے ،دیواروں میں پانی کا رساؤ ہے ،مریضوں، طبی عملے کی زندگی کو خطرہ ہے، ایمرجنسی فوری طور پر درست حالت میں بحال کی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں