مضرصحت کیمیکل کیلشیم کاربائیڈ سے تیار 900 کلو آم تلف

مضرصحت کیمیکل کیلشیم کاربائیڈ سے تیار 900 کلو آم تلف

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین فروٹ منڈی پہنچ گئے، وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین نے فوڈ سیفٹی ٹیموں کے ہمراہ کاہنہ نو فروٹ منڈی کا دورہ کیا۔۔۔

مضر صحت کیمیکل کیلشیم کاربائیڈ سے تیار پھل فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی، 900 کلو آم تلف، سپلائرز کو وارننگ جاری کی گیا ،اس موقع پر وزیر خوراک کا کہنا تھاکہ تلف کیے گئے پھلوں کو جلدی پکانے کے لیے ممنوعہ کیمیکل کیلشیم کاربائیڈ کا استعمال کیا گیا تھا۔ کیلشیم کاربائیڈ کیمیکل پیکٹ میں رکھ کر آم کے ڈبوں میں رکھا جاتا ہے ۔موسم گرما میں آم کی زیادہ مانگ کی وجہ سے پھل کو جلد پکانے کیلئے کیلشیم کاربائیڈ کا استعمال کیا جاتا ہے ۔ کیلشیم کاربائیڈ سے تیار فروٹ غذائیت کی بجائے صحت کے لیے مضر ثابت ہوتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں