روایتی فائل سسٹم ختم ہونے سے اربوں کی بچت:چیف سیکرٹری

روایتی فائل سسٹم ختم ہونے سے اربوں کی بچت:چیف سیکرٹری

لاہور(سپیشل رپورٹر)چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان نے محکموں کو ہدایت کی ہے کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام 2024-25 کے منصوبوں کے پی سی ون 31 جولائی تک بھجوا دئیے جائیں۔

انہوں نے یہ ہدایت بدھ کے روز سول سیکرٹریٹ میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی جس میں سالانہ ترقیاتی اور دستک پروگرام کا جائزہ لیا گیا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سینئرممبر بورڈ آف ریونیو، تمام محکموں کے سیکرٹریز نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے ۔چیف سیکرٹری نے کہا روائتی فائل سسٹم ختم ہونے سے اربوں روپے کی بچت ہوگی۔ چیئرمین پی آئی ٹی بی نے بتایا دستک پروگرام کا دائرہ کار بتدریج بڑھایا جائے گا،14اگست سے دستک پروگرام تمام ڈویژنل ہیڈ کو ارٹرز میں شروع کر دیا جائے گا اور ابتدائی طور پر 65سروسز فراہم کی جائیں گی۔ انہوں ے کہا دسمبر تک سروسز کی تعداد 150 ہو جائیگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں