منشا بم کے 2 بیٹوں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

لاہور(اپنے خبر نگار سے)انسداد دہشت گردی عدالت، سرکاری پلاٹوں پر قبضہ اور ایل ڈی اے افسران پر حملہ اور فائرنگ کا مقدمہ۔
منشا بم کے دو بیٹوں کی دو مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 20 جولائی تک توسیع کا حکم ۔تفصیلات کے مطابق انسداد دھشت گردی عدالت کے ایڈمن جج خالد ارشد نے سماعت کی ۔عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزمان کو شامل تفتیش کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔عامر منشا اور طارق منشا حاضری کیلئے عدالت میں پیش ہوئے۔