مسئلہ کشمیر کئی دہائیوں سے تصفیہ طلب :استحکام پاکستا ن پارٹی

 مسئلہ کشمیر کئی دہائیوں سے تصفیہ طلب :استحکام پاکستا ن پارٹی

لاہور(سیاسی رپورٹرسے )کل جماعتی حریت کانفرنس کے جنرل سیکرٹری پرویز شاہ کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد نے استحکام پاکستان پارٹی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔

صوبائی صدر آئی پی پی رانا نذیر احمد خان، جنرل سیکرٹری شعیب صدیقی اور مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری میاں خالد محمود نے وفد کا استقبال کیا۔ استحکام پاکستان پارٹی کی قیادت کو جدوجہد آزادی کشمیر کے سلسلے میں 19جولائی کو مسجد شہدا تا اسمبلی ہال تک نکالی جانے والی ریلی میں شرکت کی با ضابطہ دعوت دی گئی۔ وفد نے استحکام پاکستان پارٹی کے کشمیر کے حوالے سے مؤقف کو بھی سراہا۔ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے آئی پی پی عہدیداروں کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کئی دہائیوں سے تصفیہ طلب ہے ،جسے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے اور کشمیری بھائیوں کو ان کا حق ملنا چاہئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں