نشترکالونی:بچوں کی لڑائی پر چھریوں کے وار سے نوجوان قتل

نشترکالونی:بچوں کی لڑائی پر چھریوں کے وار سے نوجوان قتل

کاہنہ(نمائندہ دنیا)نشتر کالونی میں بچوں کی لڑائی پر چھریوں کے وار سے نوجوان قتل ہوگیا،بتایا گیا کہ نشتر کالونی کے علاقے یوحنا آباد میں امروز شاکر مسیح کی۔۔۔

 عمران کے ساتھ بچوں کی وجہ سے لڑائی ھو گئی دوران لڑائی عمران نے امروز شاکر مسیح کے پیٹ کے نیچے والی سائیڈ پر چھریوں کے پے در پے وار کئے جس سے امروز شدید زخمی ہو کر لہو لہان ہو گیا جسے جنرل ہسپتال لے جایا گیا،تاہم ڈاکٹر وں نے تصدیق کی کہ شاکر کی راستے میں ہی موت ہو گئی تھی جس پر مقامی پولیس فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کر دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں