چیف ایگزیکٹو کا کھلی کچہریوں کا دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)لیسکو چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر نے پاور ڈویژن کی ہدایت پر منعقد ہونیوالی کھلی کچہریوں کا معائنہ کرنے کے لئے باغبانپورہ ڈویژن اور یو ای ٹی سب ڈویژن کا دورہ کیا۔
ترجمان لیسکو کے مطابق لیسکو چیف نے کھلی کچہری کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا، انجینئر شاہد حیدر نے عوامی مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لئے احکامات جاری کئے۔ پاور ڈویژن کی ہدایت پر لیسکو کے تمام دفاتر میں صبح 11سے 1بجے تک روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔