ایل ڈی اے ،محکمہ مال میں اراضی انتقال مسائل حل نہ ہوسکے

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)جوہر ٹاؤن ریکارڈ سفٹنگ میں 2ادارے آمنے سامنے آگئے۔ ایل ڈی اے اور محکمہ مال کے درمیان اراضی انتقال کے مسائل حل نہ ہوسکے۔
جوہر ٹاؤن کی 3200 ایکڑ اراضی کا انتقال بحق ایل ڈی اے ہونا ہے ، محکمہ مال کی جانب سے تاحال 900کنال اراضی کا انتقال بحق ایل ڈی اے نہ ہوا،غیر قانونی طور پر الاٹیوں سے پیسے وصول ہونے لگے ۔ ایل ڈی اے کا شعبہ ہاؤسنگ \'زائد ایریا\' کا چالان بنا کر درخواست گزاروں سے پیسے وصول کر رہا ہے ،اراضی کا مسئلہ حل نہ ہونے سے ایلوکیشن کمیٹی کی میٹنگ بھی التوا کا شکار ہے۔