اساتذہ ، والدین کیلئے واٹس اپ لرننگ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)یونیسف کے تعاون سے لاہور کے سرکاری سکولوں میں اساتذہ اور والدین کیلئے واٹس اپ لرننگ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
پہلے مرحلے میں 10 منتخب سکولوں کا انتخاب کیا جائے گا۔ہر سکول کے گروپ میں 10 والدین اور پانچ ٹیچرز کو شامل کیا جائے گا،منتخب والدین و اساتذہ کو 4 ہفتوں کی ٹریننگ فراہم کی جائے گی۔ایجوکیشن اتھارٹی نے سکولوں سے خواہش مند اساتذہ ،والدین کے ناموں کی فہرست مانگ لی۔