محکمہ جیل کے اہلکاروں کے معذور بچوں کیلئے وظائف منظور

محکمہ جیل کے اہلکاروں کے  معذور بچوں کیلئے وظائف منظور

لاہور(کرائم رپورٹر)محکمہ جیل کے افسروں و اہلکاروں کے جسمانی طور پر معذور بچوں کو سالانہ بنیادوں پر سکالرشپس فراہمی کی منظوری دیدی گئی۔

پنجاب پریزنز فاؤنڈیشن کے ذریعے بچوں کو 72,000 روپے وظیفہ کی منظوری دی گئی ۔ ہوم سیکرٹری نورالامین مینگل نے آئی جیل کی جانب سے ملازمین کے معذور بچوں کیلئے گرانٹ کی سفارش منظورکی۔ 18 سال کی عمر تک سال میں ایک مرتبہ اس سکالرشپ کے اہل ہونگے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں