اہلبیتؓ سے بغض رکھنے والا مسلمان نہیں ہوسکتا:علما کرام

 اہلبیتؓ سے بغض رکھنے والا مسلمان نہیں ہوسکتا:علما کرام

لاہور(سیاسی نمائندہ)سالانہ عظمت اہل بیتؓ و شہادت حضرت امام حسین ؓ کانفرنس جامع مسجد مولانا احمد علی لاہوری اچھرہ میں مولانا ڈاکٹر میاں محمد اجمل قادری، نائب امیر مجلس لاہور پیر میاں محمد رضوان نفیس کی صدارت میں ہوئی۔

کانفرنس میں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی، خطیب بادشاہی مسجد مولانا سید عبدالخبیرآزاد، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی، مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا قاری علیم الدین شاکر، مولانا شبیراحمد عثمانی، مولانا احسان اللہ صدیقی ، انجینئر حافظ نعیم الدین شاکر، مولانا عبدالنعیم، مولانا شاہد عمران عارفی ، قاری اکمل الحسن نور، مولا نا محمد قاسم گجرودیگر علما اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا حضرت امام حسینؓ کا کردار رہتی دنیا تک مشعل راہ ہے ، اہلبیتؓ کے ساتھ بغض و عناد رکھنے والا کبھی مسلمان نہیں ہوسکتا ۔ آپ ؓ کے عمل و کردار سے ہر آنیوالے معاشرے کو روشنی ملتی رہے گی۔ واقعہ کربلا حق و صداقت پر ڈٹ جانے کی عظیم داستان ہے ۔ حضرت سید نا امام حسینؓ اور انکے جانثار ساتھیوں نے لازوال قربانیاں دے کر حق کا پرچم سربلند کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں