یونیک گروپ کے طالب علم عبید اللہ عثمان کے اعزاز میں تقریب

لاہور(سٹاف رپورٹر)یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے طالب علم عبید اللہ عثمان کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اس کے والدین، اساتذہ اور یونیک انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔
عبیداللہ عثمان نے کہا میری کامیابی میرے والدین اور اساتذہ کرام کی خصوصی توجہ کی مرہون منت ہے۔ چیئرمین یونیک گروپ پروفیسر عبدالمنان خرم نے کہا میں اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں جس نے ادارے کو اس عزت سے ہمکنار کیا اور یونیک کے طالب علم کو بورڈ میں تیسری پوزیشن سے نوازا۔