بجلی چوری وکرپشن پر لیسکو کے4اہلکار برطرف

 بجلی چوری وکرپشن پر لیسکو  کے4اہلکار برطرف

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )لیسکو نے 4 اہلکاروں کوبجلی چوری وکرپشن کے جرم میں برطرف کر دیا ۔

ترجمان لیسکو کے مطابق برج اٹاری سب ڈویژن میں مظہر حسین شاہ میٹر ریڈر،عطااﷲ لائن مین گریڈII- شیخوپورہ روڈ سب ڈویژن ،کریم پارک سب ڈویژن کے شبیر احمد لائن مین گریڈII، ریاض خان اسسٹنٹ لائن مین کوبرطرف کیاگیا۔ علاوہ ازیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 466ملزم بجلی چوری میں ملوث پائے گئے ، تمام کنکشنز منقطع کردیے گئے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں