فرانزک ایجنسی ، جدید مشینری کیلئے 1ارب روپے منظور

 فرانزک ایجنسی ، جدید مشینری  کیلئے 1ارب روپے منظور

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی استعداد میں اضافے کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جس کے تحت پنجاب حکومت نے جدید مشینری کی خریداری کیلئے ایک ارب روپے کے فنڈز منظور کر لئے ۔

پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی میں سنگین جرائم میں ملوث مجرموں کی بروقت شناخت کیلئے ٹیسٹ کئے جاتے ہیں۔ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق فرانزک سائنس ایجنسی میں زیر استعمال ٹیسٹنگ لیبز اور مشینری کی اپ گریڈیشن کی ضرورت تھی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں