مبینہ بے ضابطگیاں،شاہکام فلائی اوور کی تعمیر پر آڈٹ اعتراض

 مبینہ بے ضابطگیاں،شاہکام فلائی اوور کی تعمیر پر آڈٹ اعتراض

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )سابق حکومت کے میگا پراجیکٹ میں مبینہ نوازشات کا انکشاف ہوا ہے ۔ شاہکام فلائی اوور کی تعمیر میں مبینہ بے ضابطگیوں سامنے آگئیں۔

 ایل ڈی اے نے فلائی اوور کی تعمیر میں ناقص مٹیریل کا استعمال کیا،غیر معیاری اشیا کے زائد پیسے بھی ادا کئے ۔ آڈیٹر جنرل نے فلائی اوور کی تعمیر میں ہونے والی مبینہ بے ضابطگیوں پر اعتراض اٹھا دیا۔ ایل ڈی اے کے شعبہ انجینئرنگ نے ایک کروڑ 81 لاکھ 1 ہزار روپے کی مبینہ بے ضابطگیاں کیں۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر شاہکام فلائی اوور نے 6 جگہوں پر ناقص مٹیریل کا استعمال کر ایا،قوانین کے برعکس غیر معیاری اشیا کے زائد پیسے ادا کئے ۔آڈٹ میں مبینہ طور پر ناقص مٹیریل کے استعمال کی نشاندہی بھی کی گئی۔ ایل ڈی اے انتظامیہ آڈیٹر جنرل کے اعتراض پر تسلی بخش جواب نہ دے سکی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں