ٹولنٹن مارکیٹ: 2 برڈز ڈیلرز کے چالان، دکانیں سیل

ٹولنٹن مارکیٹ: 2 برڈز ڈیلرز کے چالان، دکانیں سیل

لاہور(ویمن رپورٹر)ٹولنٹن مارکیٹ لاہور میں غیر قانونی برڈز ڈیلرز کیخلاف خصوصی کریک ڈاؤن کے دوران دو برڈز ڈیلرز کے چالان کر کے دکانیں لائسنس کے اجرا تک سیل کر دی گئیں۔

دکانداروں کو بیس ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف لاہور ریجن تنویر احمد جنجوعہ کی سربراہی میں وائلڈ لائف سٹاف پر مشتمل ایک ٹیم ٹولنٹن مارکیٹ لاہور میں خصوصی کریک ڈاؤن کیلئے تشکیل دی گئی۔دوران آپریشن بغیر لائسنس کاروبار کرنیوالے ،خلاف ورزی کے مرتکب دو غیر قانونی برڈزڈیلرز کو موقع پرگرفتا ر کیا گیا۔ تاہم کیس کمپانڈ کرنیکی درخواست پر دونوں ملزموں کو بیس ہزار روپے محکمانہ معاوضے کی مد میں جرمانہ کیا گیا۔ البتہ ضلعی انتظامیہ نے دونوں دکانیں تا اجرا لائسنس سیل کر دیں۔یاد رہے کہ پنجاب میں وائلڈلائف کومبنگ آپریشن بلا تفریق جاری ہے اور اس بابت کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جا رہی، ڈی جی وائلڈلائف مدثر ریاض ملک براہ راست اس آپریشن کے عمل کو از خود مانیٹر کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں