3 ترقیاتی سکیموں کیلئے 2 ارب روپے سے زائد فنڈ منظور

3 ترقیاتی سکیموں کیلئے 2 ارب روپے سے زائد فنڈ منظور

لاہور(سیاسی نمائندہ)پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2024-25 کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے آٹھویں اجلاس میں 3 ترقیاتی سکیموں کیلئے 2 ارب 37 کروڑ 44 لاکھ 16 ہزار روپے کے فنڈز کی منظوری دیدی۔

اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی بیرسٹر نبیل اعوان نے کی۔ جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں چوبرجی گارڈن لاہور میں 11 تا 14 گریڈ کے سرکاری ملازمین کیلئے ملٹی سٹوری رہائشی بلڈنگ کی تعمیر (ترمیمی)کیلئے 1ارب 49 لاکھ 50 ہزار ، سنٹرل جیل فیصل آباد کے 10 ہزار قیدیوں کو ایڈجسٹ کرنے کیلئے پنجاب کی مختلف جیلوں میں اضافی ملٹی سٹوری بیرکس کی تعمیر (ترمیمی)کیلئے 47کروڑ 61 لاکھ اور پنجاب ہاؤس اسلام آباد کی تزئین وآرائش کیلئے 89کروڑ 33لاکھ 66 ہزار روپے شامل ہیں۔اجلاس میں صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر آصف طفیل ، چیف اکانومسٹ ناصر اقبال ملک، متعلقہ سیکرٹریز، محکمہ جات کے افسروں اور پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ ممبران نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں