ای ایس ٹی ٹیچرز کی ترقی کامعاملہ1ماہ میں نمٹانے کاحکم

 ای ایس ٹی ٹیچرز کی ترقی کامعاملہ1ماہ میں نمٹانے کاحکم

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے ای ایس ٹی ٹیچرز کو ترقی نہ دینے کیخلاف درخواستیں سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کو بھجوا دیں۔

عدالت نے حکم دیا کہ اتھارٹی درخواستوں پر 30 دن میں قانون کے مطابق فیصلہ کرے، عدنان سمیت چار اساتذہ نے موقف اپنایا کہ درخواست گزار 2011 میں بطور ای ایس ٹی ٹیچرز بھرتی ہوئے ،محکمہ ایس ایس ٹی عہدے پر ترقی نہیں دے رہا، سو کے قریب ٹیچرز کو ترقی دینے کیلئے زیر غور نہیں لایا جارہا ،محکمہ ایجوکیشن کو ترقی دینے کیلئے درخواست بھی دے رکھی ہے ، استدعا ہے کہ عدالت درخواست گزاروں کو ایس ایس ٹی عہدے پر ترقی دینے کا حکم دے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں