مالی استحکام کے بغیر کوئی ادارہ ترقی نہیں کرسکتا:سیکرٹری اوقاف

لاہور(سیاسی نمائندہ)سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کی زیر صدارت پنجاب اوقاف آرگنائزیشن کے بجٹ برائے مالی سال25- 2024 کے جائزہ بارے اوقاف فنانس کمیٹی کا اجلاس منعقدہ ہوا۔
اجلاس میں ڈائریکٹر فنانس اوقاف خالد محمود سندھ، محکمہ فنانس پنجاب کی نمائندہ ثمینہ جمیل،ڈپٹی سیکرٹری اوقاف عامر شہزاد،ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس اوقاف طاہر احمد،اسسٹنٹ ڈائریکٹر اکاؤنٹس جہانگیر علی اور اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسر بجٹ گلزار احمد سمیت دیگرافسروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر سیکرٹری اوقاف نے کہا کہ مالی استحکام کے بغیر کوئی ادارہ ترقی نہیں کر سکتا۔ اوقاف آرگنائزیشن کو مالی بحران کا سامنا تھا، اس کو حالیہ دور میں میرٹ، شفافیت اور گڈ گورننس کے ذریعے ایک بہترین ادارے کے طور پر تشکیل دیا گیا ہے ۔ اوقاف آرگنائزیشن تعمیر و ترقی کی طرف گامزن ہے ، اوقاف ملازمین کی ویلفیئر، اتحاد بین المسلمین کا فروغ، کمرشل پالیسی کا اجرا اور کیش بکس انکم کی بہتر مانیٹرنگ جیسے اقدامات سے اوقاف ترقی کی راہ پہ گامزن ہے ۔ فنانس کمیٹی نے نئے مالی سال کی آمدن، افتتاحی بیلنس،اخراجات جاریہ کاتخمینہ اور نیو انویسٹمنٹ سمیت دیگر امورکا جائزہ لیااور مفصل سفارشات مرتب کیں۔