کمشنر کو زیر تعمیر جدید ای رجسٹریشن سنٹر شالامار پر بریفنگ

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)کمشنر زید بن مقصود نے زیر تعمیر جدید ای رجسٹریشن سنٹر شالامار کا دورہ کیا۔ ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی اکرام الحق نے جدید ای رجسٹریشن سنٹر کی تعمیر و سہولیات پر بریفنگ دی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ پری فیب سٹرکچر چھت، سیوریج اور سنٹر کا فرش، باؤنڈری وال مکمل ہوچکی ہے۔ کمشنر نے ای رجسٹریشن سنٹر شالامار کو اگست میں مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دی۔ علاوہ ازیں کمشنر نے لاہور میں بارش کے باعث ہدایات دیتے ہوئے کہا گریٹنگ کلیرنس کے لئے واسا، ایم سی ایل کا عملہ مسلسل چیکنگ کرے ۔ انہوں نے کہا تمام ایمرجنسی کیمپس پر ایل ڈبلیو ایم سی کے اہلکار موجود ہونے چاہئیں۔ نشیبی علاقوں اور مین روڈ ز سے منسلک ایریا میں ایمرجنسی ٹیمیں موجود رہیں۔