5 ترقیاتی سکیموں کیلئے 19 ارب سے زائد فنڈز کی منظوری

5 ترقیاتی سکیموں کیلئے 19 ارب سے زائد فنڈز کی منظوری

لاہور(سیاسی نمائندہ)پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2024-25 کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے نویں اجلاس میں مختلف سیکٹر زکی 5 ترقیاتی سکیموں کے لیے مجموعی طور پر 19 ارب 80 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دی۔

اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے کی۔ صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں پنجاب میں وزیر اعلیٰ پروگرام برائے سولرائزیشن آف ایگریکلچرل ٹیوب ویلز (ترمیمی) کیلئے 9 ارب روپے ، وزیر اعلیٰ پنجاب لائیو سٹاک کارڈ کیلئے 2 ارب روپے، جنوبی پنجاب میں دیہی خواتین کو مویشیوں کے اثاثوں کی منتقلی کیلئے 2 ارب روپے، قائداعظم بزنس پارک شیخوپورہ میں گارمنٹ سٹی کے قیام کیلئے 3 ارب روپے اور 19 اضلاع میں سمارٹ سیف سٹیز پروگرام (فیز II) کیلئے 3 ارب 80کروڑ روپے شامل ہیں۔ اجلاس میں صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر آصف طفیل سمیت چیف اکانومسٹ ناصر اقبال ملک، متعلقہ سیکرٹریز، محکمہ جات کے اعلٰی افسروں اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں