پتوکی :میونسپل کمیٹی پارک کی100فٹ دیوار گر گئی

پتوکی :میونسپل کمیٹی پارک کی100فٹ دیوار گر گئی

پتوکی(نامہ نگار)میونسپل کمیٹی کے پارک کی دیوار گر گئی ،جبکہ پرانی منڈی میں مکان کی چھت بھی زمین بوس ہوگئی،جس کے ملبے تلے دب کرایک خاتون شدید زخمی ہوگئی، پارک کی دیوار گرنے سے کوئی جانی نقصان نہ ہوا۔

 تفصیلات کیمطابق گزشتہ رات سے ہلکی ہلکی ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ بوندا باندی کا سلسلہ جاری تھا کہ صبح ہوتے ہی آسمان پر کالی گھٹاؤں کے ساتھ تیز بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ،جس کے باعث پتوکی پارک کی 100 فٹ لمبی دیوار گر گئی، انتظامیہ کا کو ملازم موقع پر نہیں پہنچ سکا، شہریوں نے ڈی سی قصور اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے لیڈیز پارک کی دیوار کو فوری طور پر تعمیر کروانے کا مطالبہ کیا ہے، بعدازاں پتوکی میں مسلسل بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی، خاتون ملبے تلے دب گئی، واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر خاتون کو ملبے تلے سے نکال کر ابتدائی طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر زہسپتال منتقل کیا، ریسکیو حکام کے مطابق خاتون کو تشویش ناک حالت کے پیش نظر لاہور ریفر کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں