اسماعیل ہنیہ کی شہادت مسلم حکمرانوں کیلئے چیلنج :متحدہ علما کونسل

اسماعیل ہنیہ کی شہادت مسلم حکمرانوں کیلئے چیلنج :متحدہ علما کونسل

لاہور(سیاسی نمائندہ)متحدہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی صدر مولانا زاہد الراشدی، سیکرٹری جنرل سردار محمد خان لغاری ،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر ملک محمد سلیم۔۔۔

ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ،مولانا محمد راغب حسین نعیمی، مولانا ڈاکٹر عبد الواحد قریشی و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت مسلم حکمرانوں کیلئے چیلنج ہے ،ایران پر فرض ہے کہ وہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ لے ، تہران میں قتل پر کئی سوالات جنم لے رہے ہیں، مسلم حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کیخلاف جرت مندانہ مؤثر جوابی کردار اداکریں۔انہوں نے کہاکہ حماس سربراہ سماعیل ہنیہ کو ایران میں حملہ کرکے شہید کرنا دراصل اسرائیل کے جنگی جنون کی عکاسی کرتا ہے جو کہ نہتے فلسطینیوں پر مسلط جنگ کو وسعت دینے کے لیے کی گئی گھٹیا حرکت ہے ۔ایران کو اس حوالے سے بھرپور وضاحت کرنی چاہئے کہ اس کی سرزمین پر اسرائیلی میزائل حملہ ایران کی خودمختاری پر بھی سوال ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں