سی ٹی اوز ،ڈی ٹی اوز دوران بارش ٹریفک روانی کو یقینی بنائیں:مرزافاران بیگ

سی ٹی اوز ،ڈی ٹی اوز دوران بارش ٹریفک  روانی کو یقینی بنائیں:مرزافاران بیگ

لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ نے صوبہ بھر میں مون سون بارشوں کے پیش نظر ٹریفک سٹاف کو متحرک رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔

 تمام سی ٹی اوز ڈی ٹی اوز دوران بارش ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو یقینی بنائیں، سی ٹی او لاہور تمام سپروائزری افسران سٹاف کے ہمراہ متحرک رہیں،فیلڈ سٹاف کو چھتری برساتی مہیا کی جائے، ٹریفک سٹاف مرکزی سڑکوں، نشیبی علاقوں میں پانی کھڑے ہونے کی اطلاع فوری متعلقہ محکموں کو دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں