بارشیں :گرڈ سٹیشنز کے افسروں ، سٹاف کی چھٹیاں منسوخ

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے) چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کا مختلف گرڈ سٹیشنز کا اچانک دورہ، متعلقہ افسران کو موقع پر طلب کرلیا گیا۔
لیسکو چیف نے تمام سٹاف اور افسران کی چھٹیاں منسوخ کردیں ،شہر میں ہونے والی تیز بارش کے بعد صورتحال کا جائزہ لیا۔لیسکو چیف نے ہدایت کی کہ صارفین کو بہتر سے بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔گرڈ سٹیشن پینل روم اور یارڈ کو بھی چیک کیا۔سٹاف کو سیفٹی کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت دی۔