خیابان فردوسی مین بلیوارڈ جوہر ٹاؤن کے قریب شگاف

خیابان فردوسی مین بلیوارڈ جوہر ٹاؤن کے قریب شگاف

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)شہر لاہور میں ہونے والی تیز بارش نے ایک بار پھر جوہر ٹاؤن کو شگاف زدہ کر دیا، خیابان فردوسی مین بلیوارڈ جوہر ٹاؤن کے قریب شگاف پڑ گیا۔۔۔

 مرکزی سیوریج لائن تیز بارش کو برداشت نہ کرسکی اور بوسیدہ سیوریج لائن کا کراؤن فیل ہوگیا، گرین بیلٹ بیٹھنے کی وجہ سے مرکزی شاہراہ پر شگاف پڑنے سے مین بلیوارڈ جوہر ٹاؤن پر ٹریفک روانی متاثر ہوئی،  جوہر ٹاؤن مین بلیوارڈ پر تیرہویں مرتبہ شگاف پڑ چکا ہے ،جوہر ٹاؤن مین بلیوارڈ پر گزرنے والی سیوریج لائن پر بارہویں مرتبہ شگاف پڑ چکا ہے ، گزشتہ پانچ سالوں کے دوران مین بلیوارڈ جوہر ٹاؤن پر شگاف پڑنے کے واقعات ایک درجن ہوچکے ہیں، بوسیدہ سیوریج لائن پر کراؤن فیلیر ہونے کے سبب شگاف پڑنے کے واقعات رونما ہوئے ، ماضی میں واسا کا سیوریج لائن کا بڑا منصوبہ پنجاب حکومت نے ڈراپ کر دیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں