مرغی کی نقل و حمل پر پابندی کیخلاف سماعت کا تحریری حکم جاری
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے برائلر مرغی کی بین الصوبائی نقل و حمل پر پابندی کیخلاف درخواست کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن کی جانب سے دائر درخواست پر گزشتہ سماعت کا دو صفحات پر مشتمل حکم جاری کیا۔ عدالت نے عبوری تحریری حکم میں لکھا کہ سرکاری وکیل کو درخواست کی نقل فراہم کی جائے۔ سرکاری وکیل حکومت سے ہدایات لے کر پانچ اگست کو پیش ہوں۔