پی آئی اے کا جشن آزادی پر اندرون ملک سفر پر14فیصدرعایت کا اعلان

پی آئی اے کا جشن آزادی پر اندرون ملک سفر پر14فیصدرعایت کا اعلان

لاہور(آئی این پی)قومی ائیر لائنز نے نے جشن آزادی کے موقع پر مسافروں کے لئے رعایت کا اعلان کر دیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق مسافر اندرون ملک فضائی سفر پر 14فیصد رعایت حاصل کر سکیں گے ۔مسافر فوری طور پر رعایتی کرائے کے ٹکٹ خرید سکتے ہیں،رعائتی ٹکٹ 14اگست کو سفر کے لئے موثر ہوں گے ۔ پی آئی اے کی جانب سے ٹورنٹو سے پاکستان کے لئے بھی 14فیصد رعائیت کا اعلان کیاگیا ہے ۔14اگست تک خریدے گئے ٹکٹس پر14نومبر تک سفر کیا جا سکے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں