ایم ایس ایم کے زیر اہتمام ملک گیر شجر کاری مہم کا آغاز
لاہور(سیاسی نمائندہ)مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیر اہتمام ملک گیر شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا۔
شجر کاری مہم کا افتتاح مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ شیخ فرحان عزیز نے مرکزی سیکرٹریٹ میں پودا لگا کر کیا۔اس موقع پرمختلف یونیورسٹیز،کالجز کے طلبہ اورمصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے عہدیداران کی بڑی تعداد موجود تھی۔شجر کاری مہم کے آغاز پر گفتگو کرتے ہوئے مرکزی مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ شیخ فرحان عزیز نے کہاکہ شجر کاری مہم کے دوران ملک بھر میں لاکھوں پودے لگائے جائیں گے ۔