قوم عالمی اداروں کی غلامی کی زنجیروں میں جکڑی ہوئی :مولاناامجد

 قوم عالمی اداروں کی غلامی کی  زنجیروں میں جکڑی ہوئی :مولاناامجد

لاہور (سیاسی نمائندہ)پاکستان کلمے کے نعرے اور انگریز کی غلامی سے نجات کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا لیکن بدقسمتی سے غلط پالیسیوں کی وجہ سے عوام کو گورے کے قائم کردہ بین الاقوامی اداروں کی غلامی میں دھکیل دیا گیا ہے ۔

یہ باتیں جے یو آئی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے جمہ کے اجتماع اور بعد ازاں میڈیا اور جماعتی ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں ۔انہوں نے کہا کہ دین اسلام نے انسان کو انسان کی غلامی سے نجات دلانے کا پیغام دیا ہے لیکن آج پاکستانی قوم عالمی اداروں کی غلامی کی زنجیروں میں جکڑی ہوئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں